Tuesday 1 April 2014

Sahih Bukhari or Aqeeda-e-Ilm-e-Ghaib

ایک منافق بولا محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم)محمد غیب کیا جانیں

ایک منافق بولا '' محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم)بتاتے ہیں کہ اونٹنی فلاں جگہ ہے ، محمد غیب کیا جانیں ؟ :-دیکھو اﷲ گواہی دیتا ہے کہ نبی کی شان میں بے ادبی کا لفظ ، کلمہ کفر ہے اور اس کا کہنے والا اگر چہ لاکھ مسلمانی کا مدعی کروڑبار کا کلمہ گو ہو، کافر ہوجاتا ہے ۔

اور فرماتاہے۔ولئن سالتھم لیقولن انما کنانخوض ونلعب طقل اباللٰہ واٰیٰتہ ورسولہٖ کنتم تستھزء ون o لاتعتذروا قد کفرتم بعد ایمانکم ۲؂۔اوراگر تم ان سے پوچھو تو بے شک ضرور کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرمادوکیااﷲاور اسکی آیتوں اوراسکے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ بہانے نہ بناؤتم کافر ہو چکے اپنے ایمان کے بعد۔

(۲؂القرآن الکریم ۹ /۶۵و۶۶)

No comments:

Post a Comment